Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر اور طالبان رہنما کی گفتگو

طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے افغان امن اور قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے دوحہ دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند اور ان کے وفد نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین نے طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں انجام پائی ہے کہ جب بین الافغانی مذاکرات کے لئے کوئی وقت ابھی معین نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی حکومت ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے مگر طالبان نے اپنے تمام پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کو مذاکرات کے آغاز کے لئے بنیادی شرط قرار دیا ہے۔

حکومت افغانستان اب تک چار ہزار چھے سو طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے جبکہ چار سو اب بھی جیل میں ہیں۔ جیل میں باقی طالبان کے قیدیوں کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ افراد خطرناک مجرم ہیں مگر طالبان پھر بھی ان کی آزادی پر مصر ہے۔

افغان حکومت نے ان قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے جمعہ کے روز لویہ جرگہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس