Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran

امریکا میں نسل پرستی کے واقعات روز ہی رونما ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سفید فام امریکی پولیس اہلکار، ایک سیاہ فام نوجوان پر گولیوں کی بوچھار کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں نے مذکورہ سیاہ فام نوجوان کو 10 گولیاں ماریں۔

امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف پچیس مئی سے شروع ہونے والے زبردست احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وائٹ ہاؤس سمیت حساس علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردیئے گئے تھے۔

ٹیگس