Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran

امریکا میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کا گلا گھونٹ دیا۔

امریکا میں جب سے نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے تب سے سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

امریکا سے آئے دن اس طرح کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔

 

ٹیگس