ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ ایک ہی گھر کے پانچ افراد ہلاک
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے قریب ایک گھر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے قریب واقع شہر اوشاوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے اس فائرنگ میں زخمی ہونے والی پچاس سالہ عورت کو تلاش کر لیا ہے۔اوشاوا پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کے محرکات قتل تھا یا یہ خود کشی کا واقعہ ہے ۔
کینیڈا میں دوہزار سترہ سے آتشیں ہتھیاروں سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔مئی دوہزار بیس میں بھی ریاست نوا اسکوشیا میں کینیڈا کی تاریخ کا سب سے ہولناک قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔