Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ پر چین کی تنقید اور انتباہ

حکومت چین نے امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کے طیاروں کے الیکٹرانک کوڈ سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر تنقید کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے امریکی فوج کی جانب سے دوسرے ممالک کے طیاروں کے الیکٹرانک کوڈ کے ناجائز استعمال کو فاش کرتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحری و فضائی سانحے کو روکنے کے لئے اپنے خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ فورا بند کردے۔

وانگ ون بین نے جنوبی چین کی بحری فضاؤں میں امریکی فوج کے جاسوس طیارے کی جانب سے خود کو ملیشیا کے مسافر بردار طیارے کی حیثیت سے متعارف کرانے کے حالیہ خطرناک اقدام کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دیگر ممالک اور کمپنیوں کے طیاروں کے الیکٹرانک کوڈ کو دھوکا دینے کے لئے استعمال کرنا امریکی فوج کا معمول کا طریقہ ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق رواں سال میں امریکی فوج کے جاسوس طیاروں نے اب تک سو سے زیادہ بار جنوبی چین کی بحری فضاؤں میں دیگر ممالک اور کمپنیوں کے طیاروں کے کوڈ دھوکا دینے کے لئے استعمال کئے ہیں۔وانگ ون بین نے کہا کہ امریکہ نے اپنے خطرناک اقدامات سے بین الاقوامی فضائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور ایوی ایشن نظم و سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹیگس