امریکا، مظاہروں کے دوران رکن پارلیمنٹ گرفتار+ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران پولیس نے ایک ریاستی نمائندے کو گرفتار کر لیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یہ مظاہرے کنتاکی ریاست کے لوبی ویل شہر میں ہو رہے تھے۔
25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔
سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیل جانے کے بعد امریکہ کے چالیس سے زیادہ شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔