Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی خوف پھر عیاں ہوا، حزب اللہ پر مزید پابندیاں

امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ حزب اللہ عالمی سطح پر امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی وزارت خزانہ، حزب اللہ لبنان کے اراکین اور اس سے وابستہ کچھ تنظیموں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد سے ہی امریکہ اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔

حزب اللہ لبنان خطے کے مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ٹیگس