Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں خوفناک دھماکہ، 4 افراد ہلاک

برطانیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ برسٹل شہر میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ینگ جرنلسٹ کلب ( Young Journalists Club) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل کے قریب ایک واٹر پلانٹ میں  ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

ایونماؤتھ کے علاقے میں واقعہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے ایک بڑے ٹینک میں کیمیائی مواد کے باعث یہ خوفناک دھماکہ ہوا۔ واقعے کے کئی گھنٹوں بعد ابتدائی طور پر 4 افراد کے ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دھماکے کی شدت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس نے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راستے بند کردیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ٹیگس