Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کے آتے ہی تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

عالمی منڈي میں فی بیرل تیل کی قیمت 50 ڈالر 49 سینٹ تک پہنچ گئي ہے۔

تیل کی قیمتوں میں 24 سینٹ کے اضافے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 50 ڈالر 49 سینٹ ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرونا ویکسین کے مارکیٹ میں آںے کے پیش نظر آئںدہ سال میں تیل کی مانگ میں اضافے کے امکان سے رواں برس مارچ کے بعد تیل کی قیمتوں میں 24 سینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 25 سینٹ اضافہ دیکھنے ميں آیا ہے۔ 

کورونا کی ویکسین کے نتائج کے مثبت آںے کے بعد اس وبائی مرض ميں مبتلا ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ناگوار اثرات کم ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے اور اسی چيز نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو رواں ہفتے کے دوران چھٹی بار تجربہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روان ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے رواں ہفتے کے دوران ویکسینیشن کا عمل شروع کیا ہے امریکہ آئندہ ہفتے شروع کرنے جارہا ہے جبکہ کینڈا نے بھی آئندہ ہفتے ویکسنیشن کا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔  

ٹیگس