Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  •   صومالیہ سے بھی نکلے امریکہ کے باوردی دہشت

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ایک بحری جنگی بیڑا صومالیہ کے ساحل کے قریب لنگرانداز ہو گيا ہے۔

پینٹاگون کے بیان کے مطابق امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کا بنیادی مقصد صومالیہ میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کو بحفاظت  وہاں سے نکالنا ہے۔

شورش زدہ ریاست صومالیہ میں ایک اندازے کے مطابق امریکہ کے 700 باوردی دہشت گرد موجود ہیں کہ جن کو صدر ٹرمپ کے  حکم پر وہاں سے نکال کر دوسرے مقامات پر بھیجا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی بحری بیڑا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صومالیہ میں کئی برس سے موجود امریکیوں کے انخلا کا حکم جاری ہونے کے 16 روز بعد بر اعظم افریقہ کے نزدیک پہنچا ہے۔

امریکہ کے یہ باوردی دہشت گرد  بظاہر "حرکت الشباب " کے خلاف کارروائیوں کے لیے صومالیہ بھیجے گئے تھے۔ افریقا میں امریکی کمان نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنگی جہازوں کے ذریعے صومالیہ میں امریکی عسکری اور دوسرے افراد کو مشرقی افریقہ میں دیگر کارروائیوں کے مقامات تک پہنچایا جائے گا۔

 

 

ٹیگس