ٹرمپ کے حکم پر امریکی پرچم سرنگوں
Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
ٹرمپ کی جانب سے یہ حکم کانگریس پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار کے ساتھ ہمدری کے طور پر جاری کیا گيا ہے
ڈونالڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ بیرون ملک امریکی سفارتخانوں اور نمائندہ دفاتر پر امریکی پرچم سرنگوں کر دیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ حکم کانگریس پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار کے ساتھ ہمدری کے طور پر جاری کیا گيا ہے۔
قومی پرچم سرنگوں کئے جانے کا حکم ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ، خود انکے اکسانے پر کیا گیا تھا۔
پولیس اہلکار کی ہلاکت پر وہائٹ ہاؤس اور بیرون ملک امریکہ کے نمائند دفاتر میں قومی پرچم کی سرنگونی کے احکامات کے باوجود ٹرمپ نے مقتول پولیس افسر کے اہل خانہ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے۔