Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • اسپین میں دھماکہ 3 ہلاک 8 زخمی

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور نرسنگ ہوم کو نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی اوپر والی منازل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

   ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت کے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونا کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جیسے کسی بم دھماکے کی آواز ہوتی ہے تاہم میڈرڈ کے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

ریسکیو اہلکار، فائرفائٹرز اور پولیس متاثرہ مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

ٹیگس