اب ٹرمپ مواخذے سے نہیں بچ سکتا
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کے گرد گھیرا دن بدن تنگ ہوتا جا رہا ہے۔
امریکی سینیٹر چک اسکومر کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت 8 فروری سے شروع ہوگی۔
گذشتہ ہفتے ٹرمپ کو مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان سے منظور کی گئی تھی۔ ان پر 6 جنوری کو کیپٹل ہلز میں صدر جو بائیڈن کی فتح کے دوران تشدد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریمارکس بالکل درست تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف پہلے بھی مواخذے کی تحریک لائی گئی تھی تاہم سینیٹ میں ریپبلکن کی اکثریت کے باعث وہ تمام الزامات سے بری ہوگئے تھے لیکن اس بار معاملہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔