Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکا کے خلاف بڑا قدم اٹھانے جا رہا ہے ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی حکومت با اختیار اداروں کے تعاون سے، امریکہ کے کئی دہائیوں پر محیط اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لیے ایک کیس فائل تیار کرچکی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، بین الاقوامی قوانین کے مسلمہ اصولوں کی بنیاد پر، بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک سے باہر کسی بھی اقدام کے لئے جوابدہی کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوئی بھی حکومت جو اس طرح کا اقدام کرے اسے اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔اسماعیل بقائی نے ان غیر قانونی اقدامات کی مثال دیتے ہوئے ایرانی مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض واقعات میں امریکی اقدامات، براہ راست ایرانی شہریوں کی شہادت کا باعث بنے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ کی عائد کردہ ظالمانہ پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر ہم پابندیوں کی وجہ سے عظیم ایرانی قوم کو پہنچنے والے نقصانات کے اعداد و شمار بیان کریں تو یہ انتہائی قابل توجہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صیہونی حکومت کی حمایت میں امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ کا بھی ذکر کیا کہ جس میں بڑی تعداد میں ایرانی شہری شہید ہوئے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ان مقدمات کی بین الاقوامی عدالتوں میں سنجیدگی سے پیروی کرے گي اور یہ کام انجام بھی پا رہا ہے -

 

ٹیگس