Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور برطانیہ نے تین جرنیلوں کے اثاثے منجمد کردیئے۔

میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اورینگون میں ہزاروں افراد نے فوجی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے جمہوریت کے حمایت اور آمریت کے خلاف نعرے لگائے، گزشتہ روز مظاہرین نے فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے کاریں کھڑی کرکے مرکزی شاہراہیں بند کر دی تھیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حساب دینا ہوگا، لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے اقدام کریں گے۔

یاد رہے کہ میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت گرانے کے بعد سویلین قیادت کو قید کر رکھا ہے اور یہ ایسے میں ہے کہ اب سے کچھ عرصے پہلے تک آنگ سان سوچی کی حمکراں جماعت، فوج کے ساتھ مل کر میانمار کی مسلم اقلیتی آبادی روہنگیا کے خلاف برسر پیکار تھی اور انہوں نے مل کر روہنگیا کے غریب،  مظلوم اور نہتے عوام پر ہولناک اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جس کے تحت کئی ہزار روہنگیا مسلمان نہایت دلخراش انداز میں قتل کر دیئے گئے جبکہ فوج اور حکومت کے انتہاپسندانہ اور ہولناک جرائم سے تنگ آکر تقریبا دس لاکھ روہنگیا مسلمان پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

ٹیگس