Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور مسی سیپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے اب تک 5 لاکھ 16 ہزار456 افراد ہلاک ہوئے۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سخت شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2 کروڑ 87 لاکھ 14 ہزار 851 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس