Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مغربی افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکوں کے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 20 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 600 زخمی ہیں۔

مغربی افریقی ملک استوائی گنی میں زور دار دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ شہر باٹا کی ایک فوجی چھاؤنی میں پیش آیا۔

استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو اوبیانگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثہ غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ اس علاقے میں مقامی کسانوں نے چند کھیتوں میں آگ لگا دی تھی جس کی لپیٹ میں دھماکا خیز مواد کے ذخیرے بھی آ گئے۔ دھماکوں سے باٹا شہر کے اکثر مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

وزیر صحت گینی سالود نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فوجی چھاؤنیوں میں ہوئے دھماکوں کی وجہ سے اطراف میں موجود کئی مکانات تباہ ہو گئے اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھٹیوں پر گئے ڈاکٹروں کو واپس بلالیا گیا ہے اور شہریوں سے خون دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ استوائی گنی وسط افریقی ملک ہے، جو ریو مونی سرزمین اور5 آتش فشاں سمندری جزیروں پر مشتمل ہے۔

ٹیگس