Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  •  ترکی میں روس کے سفیر کے قتل کے منصوبہ سازوں کو سزا

ترکی میں چار سال قبل روس کے سفیر کے قتل کے منصوبہ سازوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت نے چار سال قبل روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل پر اکسانے اور سازش کرنے والے 5 ملزموں کو دانستہ قتل اور بغاوت کی کوشش کی دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

روسی سفیر آندرے کارلوف 19 دسمبر 2016 کو انقرہ میں ایک نمائش کی افتتاحی تقریب کے لیے پہنچے تھے کہ 26 سالہ ترک پولیس اہلکار نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور گولی مار کر سفیر کو قتل کردیا۔

حملہ آور سفیر کے پیچھے کھڑا تھا اور اس نے ساری گولیاں سفیر کی پشت پر ہی چلائیں جب کہ اس نے بعض الفاظ روسی زبان میں بھی ادا کیے اور نمائش میں رکھی تصاویر کو توڑ دیا، واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور پر بھی فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کردیا تھا۔

ٹیگس