برطانوی عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے؟
بکہنگم پیلس کے ملازمين کی زبان بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے
ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے بکنگھم پیلس کے عملے کے لیے ایک تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے محل کے عملے کو خاموش رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ملکہ الزبتھ نے بہت ذمہ داری سے ساری صورتحال کو سنبھالتے ہوئے اپنے عملے کو ہیری اور میگھن کے انٹرویو سے متعلق کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے گریز کرنے کا حکم دیا ہے۔
برطانوی اخبار کی اطلاعات کے مطابق اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جو کچھ ہوا اس سے سب ہی پریشان ہیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اور محل کے عملے کے کچھ لوگ اپنے بارے میں کہی گئی کچھ باتوں کی عوام کے سامنے تردید بھی کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ موقع کی مناسبت سے بہت احتیاط سے اقدامات کر رہی ہیں اور یہ مسئلہ ان کی فیملی کا ہے اور وہ اس وقت مثالی انداز میں اپنے خاندان کی رہنمائی کر رہی ہیں۔