گوئثے مالا کے تارکین وطن کی لاشیں لواحقین کے حوالے
Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
رواں برس جنوری کے ہلاکت خيز واقعے کے مقتولین کے جنازے باضابطہ طور پر ان کے لواحقین کے سپرد کرديئے گئے۔
رواں برس جنوری کے ہلاکت خيز واقعے کے مقتولین کے جنازے باضابطہ طور پر ان کے لواحقین کے سپرد کرديئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 19 تارکین وطن کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ ان کی لاشیں جنوری کے آخر میں میکسیکو سے ملی تھیں۔
ہلاک ہونے والوں کی گاڑیوں پر 100 سے زائد گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے اور انہیں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
اس اندوہناک واقعے پر صدر الیژانڈرو گیامیتی نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
گوئٹے مالا کے صدر نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور عزم ظاہر کیا کہ قتل عام کے ذمے داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔