Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ حملے کو 2 برس گزرنے پر شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد

کرائسٹ چرچ حملے کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی شرکت

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے کے شہدا کی یاد میں تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے الفاظ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کا غم دور نہیں کرسکتے، تاہم مسلم برادری کی حمایت ہمارا قومی فرض ہے۔

سخت سیکورٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید ہونے والے تمام افراد کے نام آویزاں کیے گئے،جب کہ حملے کے بعد فوری مدد کے لیے پہنچنے والے پولیس اور طبی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے اس سانحے میں کم سے کم پچاس نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے

مسجد النور پر حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے کہ جس کا نام برینٹن ٹرینٹ بتایا جاتا ہے، اپنے سر پر نصب کیمرے کے ذریعے، دہشت گردی کے پورے واقعے کی فلم براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

ٹیگس