Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک اور میزائلی تجربہ

شمالی کوریا نے آج جمعہ کی صبح ایک اور میزائلی تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا  کی جانب سے آج جمعہ کی صبح ہونے والے میزائلی تجربہ کے موقع پر اس ملک کے لیڈر کیم جونگ اون موجود نہیں تھے۔ اس سے دو روز قبل شمالی کوریا کی جانب سے ہونے والے میزائلی تجربہ پر امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ جبکہ جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کو جاپان اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ۔

واضح ر ہے کہ 29 مارچ 2020 کے بعد سے شمالی کوریا نے پہلی بار 2 روز قبل میزائلیوں تجربوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ٹیگس