Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکی ہتھیاروں کا انبار

متحدہ عرب امارات کے لئے 23 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بائیڈن نے حامی بھر لی۔

امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو جنگی طیاروں اور ڈرون کی فروخت کی منظوری دیدی ہے اور اس فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحے کی مجوزہ فروخت سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کر رہا ہے جس میں جدید ترین فائٹر ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

ٹیگس