May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ویسکانسن میں فائرنگ ، دو ہلاک اور پانچ زخمی

امریکی ریاست ویسکانسن کے تفریحی سینٹر میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا -

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے وسکانسن کے شہرگرین بی کے تفریحی سینٹر میں فائرنک کرکے ایک شخص کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔

 پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے اور اس فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اس فائرنگ میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔

ویسکانسن میں ہونے والی فائرنگ ، حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں ہونے والا تشدد کا تازہ ترین واقعہ ہے ۔

اس سے قبل کیلیفورنیا کے ضلع اورینج کے ایک تجارتی سنٹر میں ہونے والی فائرنگ میں چھے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے ۔

امریکہ میں ہرسال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے پاس ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک آتشیں اسلحے موجود ہیں ۔

ٹیگس