امریکہ میں اسکول کی طالبہ کی فائرنگ
امریکی ریاست آيڈاہوا میں واقع ایک اسکول کی بچی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چھٹی جماعت کی ایک بچی نے اپنے اسکول بیگ سے اسلحہ نکالنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکول ٹیچر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی پر قابو پالیا جس کی وجہ سے دیگر افراد محفوظ رہے۔
مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ بچی اس سے قبل بھی اسکول کے اندر اور باہر کئی مرتبہ فائرنگ کا ارتکاب کرچکی ہے۔
امریکہ میں گن کلچر کے سبب اس قسم کے واقعات روزانہ کا معمول بن گئے ہيں۔
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران اسطرح کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے 180 واقعات پیش آئے ہيں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔