فرانس ميں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جرم
فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت ميں نکلنے والی ریلی کے شرکاء کو پولیس نے طاقت کے زور پر منتشر کردیا۔
فرانس نے اپنی روایتی اسلام اور مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی۔
خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اس ضمن میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ہفتے کے روز دارالحکومت پیرس میں مختلف مقامات پر مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالیں، جنہیں پولیس نے طاقت کے زور پر منتشرکرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسی طرح کی صورت حال یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی دیکھنے میں آئی، جہاں ہفتے کے روز فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی کو پانی کی بوچھاڑ کرتے ہوئے منتشر کردیا ۔
اسی طرح اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی ہزاروں لوگ فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ تقریباً ڈھائی ہزار نوجوانوں نے فلسطینی پرچم لپیٹ کر شہر کے مرکز کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین اس موقع پر نعرے لگا رہے تھے کہ یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے۔