فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا خفیہ اجلاس
ناروے کے سفارتی مشن کی درخواست پرفلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا خفیہ اجلاس آج ہورہا ہے۔
امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کے پیش نظر سلامتی کونسل کے تین اجلاسوں کی ناکامی کے بعد فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج بلایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ناروے کے سفارتی مشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانا بند کرو، دشمنی ختم کرو۔
ادھرامریکہ نے پیر کو سلامتی کونسل میں غزہ پر صیہونی حملے بند کرنے کی تیسری قرار داد بلاک کی تھی، اور نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پرامریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔
امریکہ سمیت بیشتر مغربی ملکوں نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے تعلق سے صیہونی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے، تاہم عالمی رائے عامہ اور عوامی دباؤ کی وجہ سے وہ خودساختہ اسرائیلی ریاست سے بعض معاملات پر وضاحت طلب کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔