May ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • سوڈان پر فرانس کی مہربانیاں

فرانس اور جرمنی نے سوڈان کو قرض کے بوجھ سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

 فرانس نے قرض کے بحران سے دوچار سوڈان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض دینے کی پیشکش کی ہے، جب کہ جرمنی نے بھی سوڈان کو قرض کے بوجھ سے نکلنے میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ کئی مشکلات کے باوجود سوڈان میں سابق حکومت کے خاتمے کے بعد سے قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس تبدیلی کو حوصلہ افزا اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کواپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

میکرون نے سوڈان پر فرانس کا 5 ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر موجود فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی میری نے کہا کہ یہ تعاون سوڈان کے ساتھ ہماری شراکت داری اور اس پر ہمارے اعتماد کا مظہر ہے۔

 فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم سوڈان پر واجب الادا تمام قرض معاف کرنے کے حق میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں، کیوں کہ یہ سوڈان کو قرض کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ضروری ہے۔ اجلاس میں امریکہ اور برطانیہ بھی موجود تھے۔

ٹیگس