May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام جاں بحق

امریکی ریاست ٹینسی کی جیل میں، پولیس افسران کے تشدد اور دم گھٹ جانے کے باعث ایک قیدی کی موت ہوگئی۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق ، واقعے کی فلم منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مظاہرین پولیس قوانین اور ٹریننگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واقعے سے متعلق فوٹیج  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سات پولیس افسران ویلیم جنیٹ نامی قیدی کو زمین لٹا کر اسے دبائے بیٹھے ہیں اور وہ مدد کے لیے چلا رہا ہے۔ مذکورہ قیدی کی  بیٹی نے ریاست ٹینی کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کو پولیس افسران نے قتل کیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی انتہائی شدید جسمانی دباؤ، دم گھٹنے اور شدید ڈرگ پائزننگ کو مذکورہ قیدی کی موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس