کینیڈا میں مسلم کنبے کے قتل پر اقوام متحدہ کا رد عمل
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اونٹاریو کے المناک واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اونٹاریو کے المناک واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے پاکستانی نژادمسلمان خاندان کے قتل پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں مسلمان خاندان کیخلاف گھناﺅنے حملے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ سمیت مغربی دنیا میں ایک منظم طریقے سے اسلاموفوبیا کی ترویج کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ان ملکوں میں آباد مسلم گھرانوں کو آئے دن اس طرح کے المناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید دیکھیں:
کینیڈا میں مسلم گھرانے کے بہیمانہ قتل پر پاکستان کا احتجاج