Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • کینیڈا ایک نسل پرست ملک، رائے عامہ کی جائزہ رپورٹ

رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق کینیڈا کے ایک تہائی عوام اپنے ملک کو نسل پرست ملک سمجھتے ہیں۔

نیوز ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، کینیڈا کے اینگس ریڈ سروے انسٹیی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے جانے والے تازہ سروے میں شریک ایک تہائی شہریوں نے کینیڈا کو نسل پرست ملک قرار دیا ہے۔

رائے عامہ کا یہ جائزہ  کینیڈا کے ایک متروکہ بورڈنگ اسکول کے احاطے سے دوسو پندرہ پچوں کی اجتماعی قبر دریافت ہونے اور حال ہی میں ایک مسلم کنبے کو جان بوجھ کر ٹرک سے کچلنے کے واقعات کے درمیان انجام پایا ہے۔

اینگس ریڈ کے تازہ جائزے کے مطابق ہر تین میں سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ کینیڈا نسل پرستانہ رجحان رکھنے والا ملک ہے۔

اس کے باوجود سروے میں شریک چھیاسی فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ، نسلی تنوع نے کینیڈا کو ایک بہتر ملک میں تبدیل کر دیا ہے اور تین چوتھائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا کے اقلیتی سماج کے درمیان سکون محسوس کرتے ہیں۔

ٹیگس