Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • بورکینا فاسو میں دہشتگردی 11 پولیس اہلکار ہلاک

تشدد زدہ مشرقی افریقی ملک بورکینا فاسو میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 11 پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں  پولیس11 اہلکار مارے گئے۔

مقامی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی لیکن تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔ بورکینافاسو کی حکومت کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 6 جون کو بھی بورکینا فاسو میں بدترین حملے میں 132 افراد ہلاک ہوئے تھے جہاں نائیجر کی سرحد سے ملحق صوبے یاگا کے گاؤں سولہان میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا۔

بورکینافاسو میں جاری 2 سال کی خانہ جنگی کے دوران اب تک 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس