Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • چین میں عمارت گرگئی متعدد افراد ہلاک اور زخمی

چين کے مشرقی علاقے میں عمارت گرنے کے سانحے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیاں جاری ہيں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چین کے مشرقی شہر سوزو میں ایک ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جب کہ ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم اب تک کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ  ہوٹل 2018 ء میں کھلا تھا اور اس میں 54 کمرے تھے۔ امدادی کارروائی میں 600 سے زیادہ کارکن اور 120 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

 

ٹیگس