Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں

امریکہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلنے کے بعد امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن  سرکاری ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹراینٹونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی ایک خطرناک قسم سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی طبی حکام نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی نے بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو صدر بائیڈن اور انکی ٹیم ماسک کا استعمال کرے گی۔

ٹیگس