Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف صیہونی حکومت نے جنگ چھیڑنے کی دھمکی دی

غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے سربراہ نے ایک بار پھر غزہ کو دھمکی دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ غزہ پر ایک اور حملہ کرنے کے لئے فوج کو تیار کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن بارہ نے آویو کوخاوی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی فوج سیف القدس جنگ کا سامنا کرنے کے بعد غزہ کے خلاف ایک بڑی فوجی کاروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے سربراہ آویو کو خاوی نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ خواہ وہ کسی بھی طرف سے ہو، اُسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صیہونی فوجی سربراہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف کسی بھی فوجی کاروائی کی ذمہ داری خود تحریک حماس پر ہو گی۔

صیہونی فوج کے سربراہ کے بقول غزہ کی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج کو چوکس رہنے کو کہہ دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان آمیخای ادرعی نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد غزہ میں فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

بارہ روزہ سیف القدس کارروائی میں شرمناک شکست کھانے کے بعد صیہونی فوج کے افسران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اشتعال انگیز بیانات دیتے رہتے ہیں۔

ٹیگس