Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ امریکی فوجیوں نے کابل سے نکلنے سے پہلے بہت سے فوجی ساز و سامان تباہ و برباد کر دیئے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں بڑی مقدار میں پیشرفتہ ہتھیار چھوڑے ہیں اور یہ ہتھیار طالبان کے اتحادی القاعدہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوجی اتنے کمزور تو نہیں ہیں کہ وہ اربوں ڈالر کے ہتھیار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوں۔

ٹیگس