Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے نوزائیدہ سمیت 4 افراد ہلاک

امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک لینڈ میں فائرنگ سے ایک نوزائیدہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک لینڈ میں فائرنگ سے ایک نوزائیدہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے اس واقعے میں ایک 11 سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ علی الصبح 4:30 پر دو الگ الگ گھروں میں ہوئی۔ ملزم نے اس دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دئیے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق، ڈھائی سے تین کروڑ تک ہتھیار امریکی سماج میں گردش کر رہے ہیں یعنی ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی آتشیں ہتھیار موجود ہے۔ اسلحہ ساز فیکٹریوں کی طاقتور لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت امریکہ میں گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ٹیگس