آذر بائیجان کا اسرائیل کے ڈرون استعمال کرنے کا اعتراف
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
آذر بائیجان کے صدر نے اسرائیل کے ڈرون استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کے صدر الهام علی اف نے آذربائیجان کی قومی دفاعی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ باکو نے تقریبا 10 سال قبل سے اسرائیل سے ڈرون طیارے خریدنے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین قرہ باغ کی دوسری جنگ میں ہم نے اسرائیل کے ڈرون استعمال کئے۔
آذربائیجان اور اسرائیل کے مابین مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں تاہم اس ملک کے عوام فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے شدید مخالف ہیں۔