Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • یورپ کو تیل منتقل کرنے سے متعلق معاہدے کے خلاف اسرائیل میں مظاہرہ

یورپ کو تیل کی سپلائی سے متعلق یو اے ای اور خود ساختہ صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف، مقبوضہ فلسطین میں مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں رہنے والے سیکڑوں لوگوں نے یو اے ای اور صیہونی حکومت کے درمیان یورپ کو تیل کی سپلائی کے لئے ہونے والے معاہدے کے خلاف، مظاہرہ کیا۔

اناتولی نیوز کے مطابق، اکتوبر 2020 میں ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد یو اے ای اور صیہونی حکومت کی ایک کمپنی نے، اسرائیل کی ایلات-عسقلان پائپ لائن سے یورپ کے بازار میں تیل اور پٹروکیمیکل مصنوعات پہونچانے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

صیہونی میڈیا ’کان‘ کے مطابق، انسانی حقوق کے سیکڑوں کارکنوں نے لگاتار دوسرے ہفتے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے اور یواے ای-اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ماحولیات کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔

نفتالی بنت کی کابینہ نے ابھی تک اس معاہدے کو منظور نہیں کیا ہے۔

 

 

ٹیگس