Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی بنیادی تنصیبات سخت بحران کا شکار، سابق امریکی وزیر کا اعتراف

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اس وقت تنصیبات سے مربوط بحران میں پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ابھی بھی سابق صدر ٹرمپ کے دور کے بچے ہوئے بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے اور ان بحرانوں کا تعلق بنیادی تنصیبات اور ڈھانچوں سے ہے۔

ہفتہ وار میگزین دا ویک کے مطابق، ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی ٹرمپ کی کوشش کے نتیجے میں وجود میں آئے بحران کا سامنا ہے اور مجھے لگتا ہے ہم اس وقت بنیادی تنصیبات سے مربوط بحران میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اعلی سطح پر مسلسل خطرناک حملے کا سامنا ہے اور یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ ان وا‏قعوں کے پیچھے سابق صدر کا ہاتھ تھا اور ابھی بھی وہ ایسا ہی کر رہے ہیں۔

کلنٹن نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کے ارکان بھی 2020 کے انتخابات میں شکست کو چھپانے کی ٹرمپ کی کوشش میں انکا ساتھ دے رہے ہیں۔ کلنٹن کا ماننا ہے کہ اگر ٹرمپ 2024 میں صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ کریں تو اس بات میں شک نہیں کہ ریپبلکن پھر سے انہیں امیدوار کے طور پر پیش کریں گے۔

امریکہ میں سروے کرانے والی کمپنی ’اشلان انسائٹس‘ کے مطابق، صرف 30 فی صد ریپبلکن ٹرمپ کو 2024 کے صدراتی انتخابات میں پارٹی کے اندر مقابلہ آرائی کے بغیر صدارتی امیدوار بنانے کے حامی ہیں۔

 

ٹیگس