Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • تائیوان میں 13منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے 46 افراد ہلاک

تائیوان میں 13منزلہ عمارت میں آگ لگ لگنے کی وجہ سے 46 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

تائیوان کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ 13 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی جبکہ امدادی کارروائیوں میں سو سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا، واقعہ ملک کے جنوبی شہر میں پیش آیا،عمارت میں تقریبا 100 افراد رہائش پذیر تھے، آگ اس قدر شدید تھی کہ عمارت کے متعدد فلورز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں بھی عمارت سے نکالی گئیں۔

ٹیگس