ہیٹی میں 17 امریکی عیسائی مشنریوں کا اہل خانہ سمیت اغوا
ہیٹی کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت پورٹو پرنس میں باندی گروہ کے افراد نے سترہ امریکی عیسائی مبلغین کو ان کو اہل خانہ کے ہمراہ اغوا کر لیا۔
اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اغوا کا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے کہ یہ عیسائی مبلغین، بحران سے دوچار اس ملک کے ایک یتیم خانے سے باہر نکل رہے تھے۔ اس رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان عیسائی مبلغین کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ ایک بس میں سوار ہو کر ایرپورٹ جا رہے تھے۔
ابھی تک اغوا کے اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ہیٹی دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جہاں اغوا کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں ہیٹی کے صدر کے قتل اور اگست کے مہینے میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد جس میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس ملک میں تشدد اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔