Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • چین-امریکہ کے مابین دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں مقابلہ آرائی عروج پر، چین کے بعد امریکہ نے بھی ہائیپرسونک میزائل آزمایا

چین-امریکہ کے مابین دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں سخت مقابلے کا سلسلہ جاری ہے۔

رویٹرز کے مطابق، ابھی حال میں چین کی طرف سے ہائیپرسونک میزائیل کے تجربے کے بعد امریکی وزارت جنگ نے بھی اسی قسم کا تجربہ کرنے کی خبر دی ہے۔

امریکہ کی طرف سے اس طرح کی خبر کا مقصد، اس طرح کے پیشرفتہ اسلحوں پر تحقیق و تیاری کے میدان میں اپنے حریف چین کے مقابلے میں اپنی برتری کو دکھانا ہے۔

آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز حرکت کرنے والے اسلحے، اپنا راستہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے انہیں پہچاننا، انکا راستہ روکنا اور منہدم کرنا دشمن کے لئے بہت دشوار ہوتا ہے۔

پنٹاگون کے مطابق، امریکی بحریہ نے ورجینیا میں ناسا کے لانچ پیڈ سے ہائیپرسونک میزائیل کے ابتدائی نمونے ٹیسٹ کئے ہیں۔

ٹیگس