Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے سابق صدر نے بایڈن حکومت کو بدترین حکومت قرار دیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اس ملک کے نکلنے کے طریقے نے امریکہ کی فوج کا اعتبار ختم کردیا ہے اور امریکی حکومت ایک شکست خوردہ حکومت ہے۔

 امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شاید جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئے ہیں، ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے، ہم پہلے کہتے تھے کہ جیمی کارٹر امریکہ کے بدترین صدر ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ہم جارج ڈبلیو بش کے بھی زیادہ طرفدار نہیں ہیں کیونکہ انھوں نے مشرق وسطی میں ہمیں پھنسا دیا۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں  کہ یہ (بائیڈن) ہماری تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔ امریکہ کے سابق صدر نے اس ملک کی جنوبی سرحدوں میں پناہ گزینوں کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ سرحدوں پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمارے ملک کے لئے نہایت شرمندگی کا باعث ہے۔

ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ وہ بائیڈن حکومت کو کتنا نمبر دیں گے کہا کہ یہ ایک ناکام حکومت ہے، یہ ایک المیہ ہے، ہم نے ہرگز ایسی چیز نہیں دیکھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ اپنا کام صحیح طریقے سے کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نے کسی حکومت کے لئے اتنی شرمندگی نہیں دیکھی ہوگی۔

ٹیگس