خلاء میں روس کے سٹیلائٹ تباہ کرنے سے امریکہ چراغ پا ہو گیا
امریکی وزارت خارجہ نے روس کی طرف سے خلاء میں سٹیلائٹ کو مار گرانے والے میزائیل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے۔
یورو نیوز کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے کہا کہ روس نے خلاء میں اپنے سٹیلائٹ کے خلاف اینٹی سٹیلائٹ میزائیل استعمال کیا ہے۔
انہوں نے روس کے اس قدم کو خطرناک و غیرذمہ دارانہ قراد دیتے ہوئے کہا کہ خلاء میں روس کا یہ اقدام دراز مدت میں ثبات کے لئے خطرہ ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اینٹی سیٹلائٹ میزائیل کے ٹیسٹ سے خلاء میں ہزاروں ٹکڑوں کی شکل میں ملبہ بکھر گیا اور لاکوں چھوٹے ٹکڑے زمین کے مدار میں پھیل گئے جو سبھی ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہے۔
نڈ پرایس نے کہا کہ اس ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خلاء کو فوجی مقصد کے لئے استعمال کی روس کی طرف سے مخالفت میں سچائی نہیں ہے اور امریکہ صاف طور پر کہہ رہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پیر کے روز روس کی طرف سے اینٹی سٹیلائٹ میزائیل ٹیسٹ کے بعد جس میں سابق سوویت یونین کے دور کا ایک بے کار ہو چکا سٹیلائٹ تباہ ہو گیا، بین الاقوامی خلاء اسٹیشن میں موجود 7 خلاباز پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔