Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، بنگلا دیش اور میانمار میں زلزلہ

ہندوستان، بنگلا دیش اور میانمار کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، ہندوستان اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1 شدت کے  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ہندوستانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی ہندوستان سے 140کلومیٹردورتھا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر( ای ایم ایس سی) نے جمعہ کے روز کہا کہ میانمار کے مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ای ایم ایس سی کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ۔ بین الاقوامی وقت کے مطابق زلزلہ 11 بجکر45  منٹ پر آیا اور زلزلے کا مرکز ہاکہا شہر سے 10 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹرتھی۔

زلزلے سے جانی و مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کئے گئے۔

ٹیگس