Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • یونان، امریکا اور نیٹو کے خلاف عوامی غصہ، پرچموں کو کر دیا نذر آتش

یونان کے شہریوں نے امریکا اور نیٹو کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔

مغربی ملک یونان کے شہریوں نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکا نیز نیٹو کے پرچموں کو نذر آتش کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یونان میں امریکا اور نیٹو کی فوجی موجودگی کے خلاف عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی یونان کے بندرگاہی شہر الیکزینڈر و پولیس کے باشندوں نے سنیچر کے روز اپنے ملک میں امریکا کی وسیع فوجی موجودگی کے خلاف مظاہرے کا انعقاد کیا تھا۔ 

اس مظاہرے کا انعقاد یونان-امریکا فوجی اتحاد کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی نے کیا تھا۔  مظاہرے میں مختلف مزدور یونین، ریٹائرز یونین، طلبہ و طالبات کی یونینز اور بین الاقوامی کمیٹی برائے کشیدگی کم کرنے اور امن کی کمیٹی کی مقامی شاخ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ 

اس عالمی کمیٹی کے سکریٹری جنرل نے مظاہرین سے خطاب میں امریکا کی جانب سے بندرگاہی شہر الیکزینڈر و پولیس کے استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان واقعات پر صرف تماشائی بنا نہيں رہ سکتا کہ پورا شہر اور مشرقی مقدونیہ کا علاقہ سامراج کی چھاونی میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے امریکا اور نیٹو کے پرچموں کو نذر آتش کیا اور امریکا نيز نیٹو کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

ٹیگس