Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں سفارتی اصولوں کے منافی ہیں: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی سفارتی معاہدوں کے منافی ہیں.

روس کے وزیرخارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے خلاف پابندیاں عائد کی گئیں تو ماسکو بھی جوابی اقدام کرے گا۔

لاؤروف نے یوکرین کے بحران اور علاقے میں نیٹو کے دشمنانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ماسکو، یوکرین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے علیحدہ اسٹریٹیجی اختیارکرے گا۔

ابھی حال میں یوکرین اور مغربی حکام نے روس کے خلاف ماحول بناتے ہوئے یوکرین کے ساتھ مشترکہ سرحد پرغیرمعمولی طور سے روسی فوجیوں کی تعیناتی اور جلد ہی کسی حملے کا دعوی کیا تھا۔

روس نے بارہا کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر اس کے اقدامات معمول کے مطابق انجام پانے والے فوجی اقدامات ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی، بدستور یوکرین کے ساتھ روسی سرحد پر کشیدگی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس