عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کیلئے نکلے فرانسیسی صدر
Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
فرانس کے صدر عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کیلئے مغربی ایشیاء کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مابین 14 ارب یورو کی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی رو سے فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا۔
فرانس کے صدر اپنے سعودی عرب کے دورے میں بھی سعودی ولیعہد بن سلمان کے ساتھ ایک ایسے ہی معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ گزشتہ 7 سال کے دوران یمن پر سعودی اور امارات کی جارحیت سے ان کی متاثر ہونے والی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔