ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا، امریکہ نے رخت سفر باندھ لیا
عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے کئی کارگو طیارے فوجی اڈے عین الاسد میں لینڈ کر گئے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا بد نام زمانہ فوجی اڈہ عین الاسد صوبہ الانبار کے مغربی علاقے البغدادی میں واقع ہے اور کل امریکہ کے کئی کارگو طیارے اس فوجی اڈے میں لینڈ کر گئے۔ ہر چند کہ ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ کارگو طیارے کیوں یہاں آئے ہیں اور کیا امریکہ فوجی اہلکاروں کی جگہ فوجی مشیروں کو تعینات کرنا چاہتا ہے یا یہ کہ فوجی ہتھیاروں کو جا بجا کرنا چاہتا ہے۔ تاہم آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ امریکہ عین الاسد میں تعینات اپنے فوجیوں کو جا بجا کرنے اور انھیں ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کرے ۔ جب امریکہ کے کارگو طیارے اس فوجی اڈے میں لینڈ کر رہے تھے تو امریکہ کے جنگی طیارے فضا سے ان کی نگرانی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ عراق کے استقامتی جماعتوں نے کہا ہے کہ امریکہ قبضہ گری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس لئے اسے عراق سے چلے جانا چاہئیے، بصورت دیگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔